مظفرآباد

شوکت جاوید میر کا بینظیر بھٹو قتل کی از سر نو تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل کا مطالبہ

لاڑکانہ (محاسب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی اٹھارویں برسی پر انکی لازوال داستان حیات کو قومی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر سے ان کے قتل کی از سر نو تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں با اختیار کمیشن تشکیل دینے کا پرزور مطالبہ کر دیا اور کہا ہیکہ کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے دائر کئے گئے بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے پاس کی گئی متفقہ قراردادں کے مطابق قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دے کر انکے مزار پر گارڈز تعیناتی کی جائے دہشت گردی کے خلاف ہونے والی نہتے انسانوں کی خونریزی افواج پاکستان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران اہلکاروں کی شھادتوں نے دہشتگردی انتہا پسندی عدم برداشت کو شکست فاش دی اور اس مقدس مشن میں سانحہ کار ساز سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اور سانحہ لیاقت باغ تاریخ عالم میں سیاہ ترین ایام ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

Related Articles

Back to top button