مظفرآباد

وزیراعظم کا دورہ باغ، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے،فیصل راٹھور

باغ(بیوروپورٹ‘پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی باغ آمد، اہلیان باغ کا فقید المثال استقبال، وزیراعظم کے استقبال کے لیے ہزاروں افراد نکل آئے ارجہ، ہاڑی گہل،نعمانپورہ،قندیل چوک،حیدری چوک،چھتر،ریڑہ،ڈھلی کے مقامات پر بڑے اجتماعات کی صور ت میں اہلیان باغ نے وزیراعظم کو ویلکم کیا۔دورے کے دوران موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزرا حکومت سردار ضیا القمر، چوہدری قاسم مجید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ مختلف مقامات پر استقبالیہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ عوام کا اعتماد میرا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔وزیر اعظم، وزراء، سیکریٹریز اوربیوروکریسی کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ جتنا عرصہ ملا ہے ڈٹ کر عوام کی خدمت کریں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر 2026 کا الیکشن بھی جیت کر حکومت بنائیں گے۔ اقتدار اور اختیار اللہ تعالیٰ کی دین ہیں،موجودہ حکومت کا دور آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایک تاریخی دور ثابت ہوگا،پیپلز پارٹی کی حکومت کا قیام عوامی راج کا آغاز ہے،اقتدار اور اختیار کارکنوں کے ہاتھوں میں نظر آئے گا، اہلیان باغ نے جس محبت سے ویلکم کیا اس پر انکا شکرگزارہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ایک روزہ دورہ باغ کے دوران مختلف مقامات پر استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے وزراء حکومت میاں عبدالوحید اور سردار ضیاء القمر نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے، تعمیروترقی کا تیز رفتار سفر نظرآے گا، اگرچہ ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن عوام کو حقیقی معنوں میں تعمیر وترقی نظرآے گی۔

Related Articles

Back to top button