محکمہ ان لینڈ ریونیو اور نادرا کے مابین اہم میٹنگ کا انعقاد
میرپور (بیورو رپورٹ)نادرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں محکمہ ان لینڈ ریونیو آزاد جموں و کشمیر اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مابین ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اعلیٰ سطحی وفد شریک ہوا جس کی قیادت کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) میرپور سید انصر علی نے کی۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹرز (MIS Wings) جنوبی و شمالی زونز، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایکسائز سرکل) میرپور، آڈٹ آفیسر ان لینڈ ریونیو صابر حسین بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔ اجلاس میں نادرا کی جانب سے HODای۔گورننس، پروگرام مینیجر، ای ٹی ڈی علمدار حسنین مہدی اورنادرا کی ITٹیکنیکل ٹیم نے نمائندگی کی.جن میں فضل الرحمٰن پروجیکٹ منجیر فیصل ودود, بزنس اینالسٹ, مسعود فاروق,ڈپٹی ڈائریکٹر, اشتیاق, اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل تھے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد نادرا اور محکمہ ان لینڈ ریونیو کے اشتراک سے آزاد جموں و کشمیر میں مرکزی موٹر وہیکل رجسٹریشن اینڈ ٹیکس مینجمنٹ سسٹم کی آٹومیشن کے منصوبے کو عملی شکل دینے سے متعلق فنانشل اور ٹیکنیکل تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کرنا تھا۔اجلاس میں چند اہم امور زیر بحث لائے گئے جن میں آزاد جموں و کشمیر کے تمام موٹر وہیکلز مالکان کے لیے اسلام آباد کی طرز پر جدید اسمارٹ کارڈ (Motor Vehicle Identification Card) یا NFCکارڈکے اجرا، گاڑیوں کی خرید و فروخت میں شامل افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کا نفاذ تاکہ کسی بھی جعلی یا غیر قانونی لین دین کی روک تھام، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ، دونوں محکموں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور مجوزہ نظام کے لیے فنانشل اسٹرکچر، لاگت، اور عمل درآمد کے مراحل قابل ذکر تھے۔ نادرا کے نمائندوں نے اجلاس کے دوران محکمہ ان لینڈ ریونیو کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مدد سے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ملکیت کی منتقلی، اور ٹیکس ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ایک خودکار، شفاف اور محفوظ نظام کے تحت انجام دی جا سکے گی۔نادرا کی ٹیم نے ان لینڈ ریوینیو کے وفد کو بتایا کہ نادرا نےPak Identityکے نام سے ایک موبائل ایپ متعارف کروا رکھی ہے۔