مظفرآباد

صدر بیرسٹر سلطان،وزیراعظم فیصل راٹھور،چوہدری مجید کی صحت یابی کیلئے دعائیں

اسلام آباد (بیورورپورٹ‘پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی طبیعت کی ناسازی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک تمناؤں، دعاؤں اور کلماتِ خیر کا بھرپور سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ“وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور گزشتہ دو ماہ سے مسلسل دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہیں اقتدار ایک ایسے نازک وقت میں اور قلیل مدت کے لیے ملا ہے جب ریاست کو متعدد بحرانوں کا سامنا ہے۔ اس مشکل صورتحال میں انہوں نے ذاتی آرام کو بالائے طاق رکھ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے انتھک محنت کی، جس کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی۔ اللہ پاک انہیں ہمت، طاقت اور جلد مکمل صحت عطا فرمائے تاکہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔”ایک اور صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ“فیصل ممتاز راٹھور نے مختصر مدت میں جس جذبے، خلوص اور دیانت داری سے ریاستی امور سنبھالے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے۔ عوام ان کی محنت اور قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے اور مزید خدمت کی توفیق دے۔کئی صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم کی صحت قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اور انہیں ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق مکمل آرام بھی کرنا چاہیے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ نوجوانوں اور سماجی کارکنوں نے بھی وزیراعظم کے لیے دعائیہ پیغامات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ریاست کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ان دعاؤں اور نیک خواہشات کے سلسلے کو وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ساتھ عوامی وابستگی اور اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے ان کی جلد صحت یابی اور طویل عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے تمام صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوے ان کی محبت اور خلوص کو اپنے لئے اللہ پاک کی بڑی نعمت قرار دیا

Related Articles

Back to top button