مظفرآباد

صدر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب عالمی قیام امن کیلئے بریک تھروہوگا ‘شوکت جاوید میر

مظفرآباد (محاسب نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاویدمیرنے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا خطاب پاکستان کے قومی موقف ، عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ملت اسلامیہ کے اتحاد اور قیام امن کیلئے عالمی بریک تھرو ثابت ہوگا ، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ہمیشہ مزاحمت کے بجائے مفاہمتی پالیسیوں کو فروغ دے کر پاکستان میں بالخصوص اور دنیا میں بالعموم امن و استحکام ، رواداری ، شائستگی ، اعتماد سازی کیلئے کردار ادا کیا ، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے بہادر افواج کے اعلی آفیسران ، جوانوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد سمیت نہتے عوام کی بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں ، دہشت گردی ، انتہائ پسندی ، لاقانونیت کے خلاف پیپلزپارٹی نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی دور رس پالیسیوں کو پروان چڑھانے کیلئے لازوال جدوجہد کی ہے ، جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی نے 11 سال بدترین مارشل لائ کا مردانہ وار مقابلہ کیا لیکن آئین و قانون کی بالا دستی ، جمہوریت کے استحکام ، ملکی وقار ، عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ، بلکہ پیپلزپارٹی نے پاکستان کی سلامتی ، ناقابل تسخیر دفاع ، مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی ، قومی خوشحالی کیلئے اپنی چار نسلوں کو قربان کیا ، ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پارٹی پی ایس ایف ، یوتھ ، شعبہ خواتین کے عہدیداران ، کارکنان و عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، شوکت جاوید میر نے کہا کہ دنیا میں تہذیبوں کے درمیان ٹکرائو کو روکنے کیلئے امن واحد ذریعہ ہے جس کے تمام راستہ دار الامن پاکستان سے ہو کر گزرتے ہیں ، برادر اسلامی ملک ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت اہم شخصیات کی شہادت عالم اسلام پر حملہ ہے جس کیلئے اسلامی ممالک کو یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو کر سامراجی قوتوں کی یلغار روکنے کیلئے منصوبہ بندی کرنی پڑے گی ، لہذاقائد عوام شہید ذوالفقار علی بٹھو کی پالیسیوں کے تسلسل میں اسلامی ممالک پر مشتمل دوسری اسلامی کانفرنس طلب کرکے پاکستان میزبانی کرئے کیونکہ مملکت خداداد پاکستان عالمی اسلام کامضبوط مرکز اورایٹمی قوت ہے ، انھوںنے کہا کہ افغانستان کے بھائیوں کو پاکستان نے 40 سال تک اپنے سروں پر بٹھا کر رکھا ان کی پرورش ، عزت و توقیر کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ۔

Related Articles

Back to top button