سال اول‘ٹا پ کرنے والی طالبہ حفصہ کی والدین کے ہمراہ القلم آمد

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)سال اول میں 513نمبر لیکر ٹاپ کرنے والی القلم اکیڈمی ہیڈ آفس عید گاہ روڈ کی طالبہ حفضہ فاروق اپنے شاندار رزلٹ کی خوشی میں والدین کے ساتھ ادارہ میں آ کر چیئرمین شبیر احمد تابانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں والدین نے چیئرمین کو مبارکباد دی اور ان کی قیادت میں ادارے کی کامیابیوں کو سراہا۔چیئرمین شبیر احمد تابانی نے والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی اساتذہ، طلبہ اور والدین کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ القلم ایجوکیشنل نیٹ ورک تعلیم کے میدان میں نئے معیارات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ بھی اسی طرح والدین اور طلبہ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گا۔ملاقات کے دوران، والدین نے اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ شبیر احمد تابانی نے والدین کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ادارہ آئندہ بھی تعلیم کے میدان میں نئے بلندیوں کو چھونے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر شبیر احمد تابانی نے والدین کو بتایا کہ القلم ایجوکیشنل نیٹ ورک تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار اور رواداری کی تعلیم دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خاص توجہ دیں۔



