مظفرآباد

ہڑتالوں میں ناقص کمانڈر کے باوجود بااثر آفیسران کی اجارہ داری قائم

مظفرآباد(سردار ابوبکر صدیق سے) ایکشن کمیٹی ہڑتالی سلسلوں میں ناقص کمانڈ کے باوجود ڈی ایم جی گروپ کے بااثر آفسیران کی اجارہ داری قائم، تبادلہ جات؟ ریاستی رٹ؟ بیشتر اضلاع میں کئی کئی سالوں سے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ایک ہی جگہ براجمان ہیں اگر تبادلہ جات ہو بھی جائیں تو بااثر آفسیران ایک ضلع سے دوسرے ضلع تبدیل کر دیئے جاتے ہیں، نیا چہرہ صرف ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کے طور پر سامنے آیا، اگر صرف ضلع حویلی، نیلم، میرپور ، سدھنوتی میں تعینات بااثر انتظامی آفسیران کی مختلف اضلاع میں گزارے جانے والے تعیناتی کے سالوں پر نظر دوڑائی جائے تو وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے میرٹ، گڈ گورنس کے دعوے ہوائی نظر آتے ہیں، اگر بات کی جائے ایکشن کمیٹی کے حالیہ ہڑتال کی تو بیشتر اضلاع میں وزیراعظم کو سوہانے خواب دیکھا کر سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی رہی مگر آزادکشمیر بھر میں ریاستی و انتظامی رٹ پر ہڑتال کے پہلے روز سے ہی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا واقفان حال کے مطابق اگر ریاستی رٹ کو بحال کرنا مقصود ہے تو سب سے پہلے آزادکشمیر سے انتظامی آفسیران کو تبدیل کر کے نئے تعینات ہونے والے آفسیران کو مفاد عامہ / کارسرکار کے اہم ٹاسک سونپے جائے تاکہ ریاست میں جاری افراتفری، اضطراب کی کیفیت کو رام کیا جا سکے #

Related Articles

Back to top button