مظفرآباد

مقبول گوندل نے بطور آڈیٹر جنرل آزادکشمیر عہدے کا حلف اٹھالیا

مظفرآباد(محاسب نیوز)آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے بطور آڈیٹر جنرل آف آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کے روز سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب، سیکرٹری سپورٹس تہذیب النساء، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چوہدری امتیاز، سیکرٹری انڈسٹریز چوہدری عبدالرحمن، سیکرٹری ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزا، سیکرٹری ایلمینٹری وسکینڈری ایجوکیشن قاضی عنایت، اکاؤنٹنٹ جنرل حسن مسعود، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سعید اللہ نیازی، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل میر اصغر سمیت اکاؤنٹنٹ جنرل اور آڈٹ آفس کے آفیسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ ڈافٹسمین محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور وانسانی حقوق زہد راجپوت نے آڈیٹر جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جس کے بعد چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آڈیٹر جنرل آزادجموں وکشمیر مقبول احمد گوندل سے حلف لیا۔

Related Articles

Back to top button