مظلوم فلسطینیوں کیلئے ادویات خوراک لے جانے پر مظہر سعید کو خراج تحسین

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیراطلاعات محمد مظہر سعید شاہ کو عالمی امن قافلہ ”صمود فلوٹیلا” کے ساتھ غزہ کے مظلوموں کے لیے ادویات اور خوراک لے جانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیرقانون و پارلیمانی امورمیاں عبدالوحید اور وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید کی جانب سے پیش کردہ قراردادیں متفقہ طورپرمنظورکر لی گئیں۔ وزیر قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق میاں عبدالوحید کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کا یہ اجلاس عالمی” صمود فلوٹیلا”کی سلامتی اور مقصد کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، جو غزہ کے مظلوم عوام تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے اور وہاں جاری جنگ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کے شہریوں کی ایک پرُ امن کاوش ہے۔ یہ ایوان اس امر کو سراہتا ہے کہ پاکستان سمیت بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر،سلو و مینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے فلوٹیلا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ عالمی قوانین، بالخصوص بین الا قوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی خلاف ورزی جیسے کہ عالمی پانیوں میں پرُ امن جہاز رانی پر حملہ یاشر کاء کی غیر قانونی گرفتاری کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہوگی اور اس پرعالمی سطح پرجو ابدہی لازم ہوگی۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ،فلوٹیلا کی سلامتی کو یقینی بنائے اور غزہ کے عوام تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ یہ ایوان عالمی ضمیر سے اپیل کرتا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی المیے کے خاتمے کے لیے عملی اور فوری اقدامات کیے جائیں۔یہ ایوان فلسطین اور کشمیر کی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔یہ ایوان قانون ساز اسمبلی کے معزز ممبر جناب محمد مظہر سعید شاہ کو عالمی امن قافلہ ” صمود فلوٹیلا ”کے ساتھ غزہ کے مظلوموں کے لیے ادویات اور خوراک لے جانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کا یہ اجلاس عالمی” صمود فلوٹیلا”کی سلامتی اور مقصد کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، جو غزہ کے مظلوم عوام تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے اور وہاں جاری جنگ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کے شہریوں کی ایک پر امن کاوش ہے۔ یہ ایوان اس امر کو سراہتا ہے کہ پاکستان سمیت بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر،سلو و مینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے فلوٹیلا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوان اسرائیل کی جانب سے قطر میں پیش آنے والے حالیہ وا قعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس سے بین الاقوامی قوانین، سفارتی آداب اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ عالمی قوانین، بالخصوص بین الا قوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی خلاف ورزی جیسے کہ عالمی پانیوں میں پر امن جہاز رانی پر حملہ یاشر کاء کی غیر قانونی گرفتاری کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہوگی اور اس پرعالمی سطح پر جو ابدہی لازم ہوگی۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ،فلوٹیلا کی سلامتی کو یقینی بنائے اور غزہ کے عوام تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ یہ ایوان عالمی ضمیر سے اپیل کرتا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی المیے کے خاتمے کے لیے عملی اور فوری اقدامات کیے جائیں۔ یہ ایوان فلسطین اور کشمیر کی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔یہ ایوان قانون ساز اسمبلی کے معزز ممبر محمد مظہر سعید شاہ صاحب کو عالمی امن قافلہ ”صمود فلوٹیلا” کے ساتھ غزہ کے مظلوموں کے لیے ادویات اور خوراک لے جانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔اس قافلے کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے کہاکہ فخر ہے کہ صمود فلوٹیلا قافلے میں آزادکشمیر اور حکومت آزادکشمیر کی نمائندگی پیر محمد مظہر سعیدشاہ کی صورت موجود ہے۔ انکی خیریت اور بحفاظت واپسی کے لیے دعاگوہیں۔وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہاکہ پیر محمد مظہرسعید شاہ کی اس قافلے میں موجودگی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی افواج پاکستان کی مہارت پر فخر ہے، معرکہ حق کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی حفاظت ہماری افواج کریگی۔وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کی اس قافلے میں موجودگی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔