مظفرآباد

مدرسہ سیدہ فاطمتہ الزہرا قرآن اکیڈمی کے زیر اہتمام دستار بندی تقریب

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) مدرسہ سیدہ فاطمتہ الزہرا قرآن اکیڈمی کے زیر اہتمام دستار بندی، تقسیمِ انعامات و اسناد کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبولؐ پیش کی گئی اس روحانی محفل میں قرآنِ پاک کی تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی طور پر دستار بندی اور انعامات کی تقسیم کی گئی اس موقع پر دو طلبہ کی تکمیلِ حفظِ قرآنِ مجید پر دستار بندی کی گئی، جبکہ چھ طلبہ کی تکمیلِ ناظرہ قرآن پر انہیں اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ اساتذہ کرام اور مہمانانِ گرامی نے بچوں کی محنت، اساتذہ کی کاوشوں اور والدین کی سرپرستی کو سراہا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآنِ مجید کی تعلیم حاصل کرنا دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے اور ایسے پروگرام دینی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مدرسہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نئی نسل کو دینی و اخلاقی تعلیم سے آراستہ کرنے میں قابلِ قدر کردار ادا کر رہا ہیتقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ملکی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

Back to top button