کالمزمظفرآباد

بھیڑی بائی پاس سڑک سروے کا آغاز کمیونٹی اور حکومتی کردار

تحریر رانا محمد عمران

الحمدللہ پٹہکہ بھیڑی بائی پاس سڑک سروے عوامی تحریک کے زور پکڑنے کے بعد ہوا ہے یہ سڑک پٹہکہ اور بھیڑی کے درمیان رابطہ کو بہتر بنانے اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بنائی جا رہی ہے جو وادی کوٹلہ کے دامن کوہ مکڑا چوٹی کو ملانے کے لیے اہم ترین ہے جو کہ دوسری جانب مین رابطہ سڑک اور صادقہ بٹ درہ مین رابطہ پل طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے مسلسل متاثر رہتے ہیں نئے سروے کے مطابق سڑک کی تعمیر سے پٹہکہ بھیڑی روڈ کا فاصلہ چار کلومیٹر کم ہو جائے گا جبکہ اس سڑک کی تعمیر سے پانچ سے زائد گاؤں اور تین یونین کونسلوں کی عوام مستفید ہوں گے مقامی زمینداروں کی زمینوں کی قیمت بڑھ جائیں گی اور کمرشل مواقع پیدا ہوں گے طلبہ کو سکول اور کالجز تک آنے جانے کی سہولت میسر آئے گی یہ سڑک مستقبل میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ایک مستقل حل ثابت ہوگی سروے کی تکمیل کے بعد، حکومت کو اس منصوبے کی منظوری دینے اور تعمیراتی کام شروع کرنے کی توقع ہے، جو کہ علاقے کی ترقی اور عوام کی زندگیوں میں بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا سروے کے مطابق چوکی کسی موڑ سے منڈل تک گیارہ سے بارہ کلومیٹر سڑک بنتی ہے جس میں صرف ایک کلوٹ اور شکاہ کے مقام پر ایک موڑ آتا ہے قارئین کرام یاد رہے کہ صادقہ بٹ درہ مین رابطہ پل نالوں میں تغیانی سے تباہ ہو گیا جس کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں منظور وٹو نے دیگر وزراء کرام ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ رابطہ پل کا معائینہ کیا اس موقع پر یوسی پہالیاں ہڑیالہ گلی سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹویسٹ چوہدری غلام عباس پوڑ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں منظور وٹو کو متبادل محفوظ راستہ کی تعمیر کے لیے درخواست دی اور تحریک کی گئی سوشل ایکٹویسٹ وہ شخص ہوتا ہے جو سماجی تبدیلی اور انصاف کے لیے جدوجہد کرتا ہے یہ لوگ اکثر انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، صحت اور روزگار دیگر سماجی مسائل پر کام کرتے ہیں، اور ان کا مقصد سماج کو بہتر بنانا ہوتا ہیسوشل ایکٹویسٹ سماجی انصاف کے لیے لگن رکھتے ہیں اور غلطیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں وہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرتے ہیں اور انہیں ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں سوشل ایکٹویسٹ اکثر منظم تحریکوں کی قیادت کرتے ہیں تاکہ سماجی تبدیلی کو فروغ ملے وہ لوگ سماج کی خدمت کے لیے بے لوث کام کرتے ہیں اور اپنی ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں پاکستان میں ایکٹویسٹوں نے مختلف سماجی مسائل جیسے کہ تعلیم، صحت، خواتین کے حقوق اور ماحولیاتی تحفظ پر اہم کردار ادا کیا ہے ان کی کوششوں سے سماج میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے وفاقی حکومت پاکستان کی ایک اہم ترین سیاسی اور انتظامی اکائی ہے جو کہ آئین پاکستان کے تحت کام کرتی ہے اس کی تشکیل اور اختیارات کا تعین آئین پاکستان میں کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے تین اہم ادارے ہیں قانون ساز شعبہ یہ شعبہ پارلیمنٹ کے ذمے ہے جو کہ دو ایوانوں پر مشتمل ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ پارلیمنٹ کے اراکین کی انتخابی مدت پانچ سال ہے صدر پاکستان وفاقی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے جبکہ وزیراعظم حکومت کا سربراہ ہوتا ہے وزیراعظم کابینہ کے ساتھ مل کر حکومت چلاتا ہے اور فیصلے کرتا ہے سپریم کورٹ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہے جو کہ آئین کی تفسیر اور اطلاق کے لیے ذمہ دار ہے سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری صدر پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت سے کرتا ہے وفاقی حکومت نئے قوانین بناتی ہے اور موجودہ قوانین میں ترمیم کرتی ہے وفاقی حکومت مختلف شعبوں میں پالیسیاں بناتی ہے اور ان پر عمل درآمد یقینی بناتی ہے
وفاقی حکومت مختلف محکموں اور اداروں کے ذریعے انتظامی امور چلاتی ہے وفاقی حکومت عدلیہ کے نظام کو برقرار رکھتی ہے اور انصاف کی فراہمی یقینی بناتی ہے وفاقی حکومت کی اہمیت کے پیش نظر، اس کے پاس وسیع اختیارات ہیں جو کہ آئین پاکستان میں بیان کیے گئے ہیں جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس متبادل محفوظ راستہ کا تخمینہ لگانے اور اے ڈی پی میں شامل کرنے کے لیے پی سی ون بنانے کے لیے جبکہ فنڈز فراہمی کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تحریک کی گئی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے پاکستان کا ایک اہم ترین ادارہ ہے جو قدرتی آفات جیسے کہ زلزلے، سیلاب، طوفان اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے ذمہ دار ہے اس ادارے کا مقصد آفات کے اثرات کو کم کرنا اور متاثرین کی مدد کرنا ہے این ڈی ایم اے موسم کی پیش گوئی اور آفات کے خطرے کی تشخیص کرتی ہے تاکہ لوگوں کو وقت پر خبردار کیا جا سکے آفات کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو منظم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں، بین الاقوامی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانا آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پالیسیاں اور منصوبے بنانالوگوں میں آفات کے خطرات اور ان سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا این ڈی ایم اے نے حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران فعال کردار ادا کیا ہے، جس میں متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشنز اور امدادی کارروائیاں شامل ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی این ڈی ایم اے کو ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے سروے کے آغاز پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی علاقائی ترقی میں کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے قارئین کرام علاقے کی تعمیر و ترقی میں کمیونٹی کی شرکت اور تعاون کے بغیر ترقیاتی منصوبے کامیاب نہیں ہو سکتے کمیونٹی کے ارکان کو فیصلے سازی کے عمل میں شامل کرنا، تاکہ ان کی ضروریات اور اولویتوں کو مدنظر رکھا جا سکے کمیونٹی کے ارکان منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے عمل میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں کمیونٹی کے ارکان منصوبوں کی نگرانی اور جائزہ لے کر ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں کمیونٹی کے ارکان وسائل کی فراہمی میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں، جیسے کہ زمین، محنت یا مالی وسائل فراہم کرنا کمیونٹی کے ارکان سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے کر ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کمیونٹی کی شرکت سے ترقیاتی منصوبے زیادہ موثر اور پائیدار ہوتے ہیں، کمیونٹی کی شرکت سے یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ منصوبے علاقائی ضروریات اور اولویتوں کے مطابق ہیں کمیونٹی کی شرکت سے کمیونٹی کے ارکان کو منصوبوں کی مالکیت کا احساس ہوتا ہے، جس سے ان کی شرکت اور تعاون میں اضافہ ہوتا ہے کمیونٹی کی شرکت سے منصوبے زیادہ پائیدار ہوتے ہیں، کیونکہ کمیونٹی کے ارکان ان کی دیکھ بھال اور انتظام میں فعال کردار ادا کرتے ہیں اس طرح، علاقائی ترقی میں کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہے،اور ان کی شرکت اور تعاون کے بغیر ترقیاتی منصوبے کامیاب نہیں ہو سکتے قارئین کرام موجودہ حکومت کے حوالے سے مختلف معلومات سامنے آئی ہیں وفاقی حکومت کے 16 ماہ کے دوران قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جس میں مقامی قرضہ 11 ہزار 796 ارب روپے بڑھ گیا ہے دوسری جانب، ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل غربت کی مناسبت سے فیل ہو رہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی باتوں کو ورلڈ بینک کی رپورٹ نے درست ثابت کیا ہے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی نے انوار الحق حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا ہے، جس سے سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں چار وزراء اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں حلقہ کوٹلہ میں سابق اور موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر کے کام ہوئے جن کا کریڈٹ وزیر حکومت سردار جاوید ایوب خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے اگر پٹہکہ بھیڑی بائی پاس سڑک سروے کے مطابق موجودہ دور حکومت میں منظوری کے بعد اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے تو بہت بڑے پروجیکٹ کی تکمیل جو پٹہکہ نصیرآباد ٹاؤن کمیٹی یونین کونسل پہالیاں یونین کونسل بھیڑی کی عوام مستفید ہو سکتے ہیں یہ روڈ سیاحت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے قارئین کرام وادی کوٹلہ واقع آزاد کشمیر ایک حسین اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال علاقہ ہے یہ وادی اپنی سرسبز پہاڑی سلسلوں، جھرنے، ندی نالوں اور گھنے جنگلوں کے باعث سیاحوں کے لیے ایک جنت نظیر مقام ہے وادی کوٹلہ میں سیاحوں کے لیے کئی دلچسپ مقامات ہیں، وادی کوٹلہ میں کئی تاریخی مقامات بھی ہیں، جو اس علاقے کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں وادی کوٹلہ میں سیاحوں کے لیے رہائش، خوراک اور نقل و حمل کی سہولتیں بھی موجود ہیں سیاحوں کی سہولت کے لیے ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز اور ریزورٹس موجود ہیں جن کے لیے سماجی کاروباری شخصیت میر ارشاد حسن نے کوٹلہ ویلی میں سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں جو علاقے کے اندر سڑکوں کی تعمیر۔گیسٹ ہاؤسز۔بے روزگار نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے قارئین کرام درج بالا سطور میں ایک کڑوے سچ کو قلمبند کیا ہے اس سے نہ کسی کی دل آزاری کرنا ہے نہ ہی کسی کی توہین صرف علاقائی مین مسائل ایوانوں تک پہنچانے ہیں ہم عوام وفاقی حکومت۔آزاد حکومت۔محکمہ سیاحت۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی۔مچھیارہ نیشنل پارک۔ رفاعی اداروں۔ٹورازم ڈیپارٹمنٹ۔محکمہ شاہرات ودیگر سے پٹہکہ بھیڑی بائی پاس سڑک کی جلد منظوری کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے اور بٹ درہ بھیڑی مین سڑک کی کشادگی اور پختگی اور صادقہ بٹ درہ مین رابطہ پل کی تعمیر مکمل کرنے کی استدعا کی ہے میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری جنت وادی کوٹلہ کو ہمیشہ ہنستا بستا رکھیں اور دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائیں آمین ثم آمین یارب العالمین*

Related Articles

Back to top button