صحت، تعلیم، سیاست ترجیح، کشمیر کی ترقی ہمارا مشن، موسٹ سینئر وزیر میاں وحید

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) سینئر موسٹ وزیر حکومت آزاد کشمیرمیاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیر کی تعمیر ترقی ہمارا مشن ہے، نیلم سمیت پورے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم اور سیاحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ اللہ رب العزت کا شکرگزارہوں اور اپنی پارٹی قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اہم قومی ذمہ داری کے لیے قابلِ اعتماد سمجھا۔ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت اور ریاست کی تعمیر و ترقی میرا نصب العین ہے۔ میری پوری توجہ ایک ایسے حکمرانی ماڈل پر مرکوز ہے جس میں شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت بنیادی اصول ہوں۔ضلع نیلم جو کہ جغرافیائی لحاظ سے نہایت اہم اور وسائل سے مالا مال ہے اس میں مذید تعمیر و ترقی سے نکھار لائیں گے اب وقت ہے کہ نیلم کو صحت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں ایک مثالی ضلع بنایا جائے۔ صحت کے شعبے میں اقدامات نیلم کے تمام بنیادی مراکز صحت (RHCs, BHUs) کو اپگریڈ کیا جائے گا- ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعیناتی اور مستقل موجودگی یقینی بنائی جائے گی- جدید ایمبولینس سسٹم، لیب، اور خواتین کے لیے الگ صحت مراکز قائم کیے جائیں گے موبائل ہیلتھ یونٹس دور دراز علاقوں میں پہنچائے جائیں گے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات پرائمری تا کالج سطح کے تمام اداروں میں اساتذہ کی کمی کو فوری پورا کیا جائے گا لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی اسکولوں کو جدید سہولیات کمپیوٹر، لائبریری، لیبارٹری سے آراستہ کیا جائے گا نادار طلبہ کے لیے وظائف و فری اسکالرشپ پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔سیاحت کی ترقی نیلم کی حسین وادیوں کوعالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے سیاحتی زونز بنائے جائیں گے ہوٹل انڈسٹری، گائیڈز، ٹرانسپورٹ اور لوکل بزنس کو فروغ دیا جائے گا انفراسٹرکچر روڈز، پل، ریسٹ ایریاز پر بھرپور سرمایہ کاری کی جائے گی ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے ایکو ٹورزم کا ماڈل اپنایا جائے گامیاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ہم زبانی دعووں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ نیلم کی عوام نے ہمیشہ میرے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم رکھا، اور اب یہ میرا فرض ہے کہ میں ان کی توقعات پر پورا اُتر کر نیلم کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور جدید ضلع بنا کر دکھاؤں۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام منتخب نمائندوں، افسران، سول سوسائٹی، اور نوجوانوں کو ساتھ لے کر اجتماعی ترقی کے سفر کا آغاز کر چکے ہیں، اور جلد نتائج سامنے آئیں گے۔


