مظفرآباد
سیاسی رہنماء‘سینئر صحافی‘سماجی شخصیات تعزیت کیلئے اسد محمود کے گھر پہنچ گئے

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)آزاد حکومت کے سابق وزیر جنگلات اکمل سرگالہ‘سیکرٹری حکومت عامر مرزا، ناظم جنگلات شہباز خان، سنٹرل پریس کلب کے سابق صدر سید آفاق حسین، سینئر صحافی اسلم میر، دی ہائیٹس کے ایڈیٹر راجہ شاہد قیوم، سابق ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی، سیاسی و سماجی رہنماء پیر صلاح الدین اندرابی سمیت بڑی تعداد میں سرکاری آفیسران سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف سماجی جماعتوں کے چیدہ چیدہ رہنماؤں نے آزاد حکومت کے ناظم اعلی جنگلات اسد محمود ملک کے گھر جا کر ان کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔




