گلگت بلتستان

سیکرٹری اعظم خان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بریفنگ

نئے منظور شدہ فلڈ پلین ریگولیشن ایکٹ اور سیلابی راستوں کی صفائی، قبضہ مافیا کے خلاف نالوں اور آبی گذرگاہوں کی صفائی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ

پریس ریلیز (اسلام آباد)محکمہ واٹر مینجمنٹ و آبپاشی گلگت بلتستان کے سیکرٹری اعظم خان نے آج اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو نئے منظور شدہ فلڈ پلین ریگولیشن ایکٹ اور محکمہ گلگت بلتستان کی سیلابی راستوں کی صفائی، قبضہ مافیا کے خلاف مہمات اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے نالوں اور آبی گذرگاہوں کی صفائی کے اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔قائمہ کمیٹی نے محکمہ آبپاشی گلگت بلتستان کی ان کوششوں کو سراہا۔۔ اجلاس میں واپڈا کے چیئرمین، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے چیئر مین، تمام صوبائی آبپاشی محکموں کے حکام اور متعلقہ شراکت دار موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button