گلگت بلتستان

ریسکیو1122کے زیر اہتمام GVTTCگلگت میں تربیتی سیشن

ٹریول اینڈ ٹورزم منیجمنٹ پروگرام کے طلباء کیلئے ابتدائی طبی امداد، آگ بجھانے کے طریقوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی دی

گلگت(پ،ر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر طاہر شاہ صاحب کی ہدایت پر ریسکیو 1122 گلگت کے انسٹرکٹر صاحبان عارف کریم اور وقار حسین نے گورنمنٹ وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر(GVTTC) گلگت میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹریول اینڈ ٹورزم منیجمنٹ پروگرام کے طلباء کیلئے ابتدائی طبی امداد، آگ بجھانے کے طریقوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی دی۔گورنمنٹ وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، انسٹرکٹر صاحبان اور پوری ریسکیو ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیشن انتہائی فائدہ مند تھا یہ تربیت ہمارے طلباء کو ان کے پیشہ ورانہ کردار کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمت میں بھی بہت مدد فراہم کرے گی۔

Related Articles

Back to top button