گلگت بلتستان
حکومت صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،ایمان شاہ
اتحاد پینل کی کامیابی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت ثابت ہوگی، صحافت معاشرتی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ایمان شاہ

گلگت(محاسب نیوز)گلگت یونین آف جرنلسٹ کے حالیہ انتخابات میں اتحاد پینل کی شاندار کامیابی پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے سینئر صحافی کرن قاسم سمیت پوری نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اتحاد پینل کی کامیابی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔ آزاد اور ذمہ دار صحافت معاشرتی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے اتحاد پینل کے تمام کامیاب اُمیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ نئی قیادت اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دے گی۔