گلگت بلتستان

تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنر سکردو

طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تدریسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر سکردو

سکردو(پ،ر)ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ گرلز ڈگری کالج حسین آباد سکردو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو کالج کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور ادارے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج ہذا میں رواں سال سے تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے اور فرسٹ ایئر کی سطح پر سائنس اور آرٹس کے مضامین کی کلاسز شروع ہو چکی ہیں۔ مزید کہا گیا کہ طالبات کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر مضامین کی کلاسز بھی بتدریج شروع کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طالبات سے ملاقات کی۔ انہوں نے فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کی لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کالج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تدریسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

Back to top button