گلگت بلتستان

جدید نظام کے تحت تمام عدالتی ریکارڈ کو اسکین کر کے محفوظ بنایا گیا ہے،چیف جسٹس علی بیگ

گلگت بلتستان کی عدلیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت تھی، جسے قلیل وسائل کے باوجود شاندار انداز میں ممکن بنایا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف خطے کی عدالتی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے

غذر (پ،ر) گلگت بلتستان کے چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے ضلع غذر کی ماتحت عدالتوں میں ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور کمپیوٹرائزڈ کاپی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عدلیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت تھی، جسے قلیل وسائل کے باوجود شاندار انداز میں ممکن بنایا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف خطے کی عدالتی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے بلکہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے سفر میں ایک روشن باب کا اضافہ بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button