گلگت بلتستان

راجہ جلال حسین مقپون کا ہڈرکے مقام پر ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پاک فوج نے ہر آزمائش میں جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے،راجہ جلال حسین مقپون

سکردو(پ۔ر)سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے چلاس ہڈر کے مقام پر پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹس، تین ٹیکنیکل سٹاف کی شہادت گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں سابق گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پاک فوج نے ہر آزمائش میں جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے، افسوسناک حادثے پر گلگت بلتستان کی فضا سوگوار ہے، پاکستان آرمی ایوی ایشن کے افسران اور جوانوں کی دفاع وطن کیلئے عظیم قربانیاں ہمیشہ بے مثال رہی ہیں، پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے مشکل ترین پہاڑی علاقوں میں سخت موسمی حالات کے باوجود حالت امن و حالت جنگ میں صف اول میں رہ کر اپنے فرائض ادا کیے ہیں،قوم انکی قربانیوں کی مقروض رہے گی۔سابق گورنر نے اس موقع پر شہید میجر عاطف،شہیدمیجر فیصل، شہیدفلائیٹ انجینئر مقبول، شہیدحوالدار جہانگیر اور شہیدنائیک امیر کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

Related Articles

Back to top button