مظفرآباد

شاریاں،امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کیلئے پولیس متحرک

شاریاں (نمائندہ محاسب)ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔اس دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور جملہ تھانہ جات کی آغاز و اختتامی حدود میں مؤثر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی جامع چیکنگ کی گئی۔تمام ناکہ بندیوں کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز نے کی جبکہ ایس ایچ اوز اپنی اپنی حدود میں موجود رہ کر چیکنگ کے عمل کی براہِ راست نگرانی کرتے رہے۔اس دوران ٹریفک پولیس نے بھی چیکنگ کی۔دوران جنرل ہولڈ اپ بدوں ڈرائیونگ لائسنس 28 چالان،12 گاڑیاں،موٹر سائیکل ضبط،9000 روپے جرمانہ،کم عمر ڈرائیوز کو8 چالان،06 موٹر سائیکل ضبط،3000 روپے جرمانہ،بدوں ہلمٹ 39 چالان،6 موٹرسائیکل ضبط،19500 روپے جرمانہ،پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ میں 4 چالان،کالے شیشے والی گاڑیوں کے 7 چالان،6000 روپے جرمانہ جبکہ46 گاڑیوں کے شیشوں سے پیپر ریمو کیا گیا،فلیش لائٹس 10 چالان اور 5000روپے جرمانہ کیا گیا۔ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، مشکوک سرگرمیوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلع پولیس شہریوں کے تعاون سے جرائم کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related Articles

Back to top button