جامعہ کوٹلی میں طلباء کی سفری ضروریا ت کیلئے نئی بس کی فراہمی

کوٹلی(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف کوٹلی نے طلبہ و طالبات کی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفری سہولتوں میں مزید بہتری کے لیے ایک نئی بس کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو ریلیف فراہم کرنا اور انہیں بروقت اور آرام دہ انداز میں یونیورسٹی تک رسائی مہیا کرنا ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات کی سہولت ہمیشہ یونیورسٹی کی پہلی ترجیح رہی ہے اور سفری مشکلات کم کرنے کیلیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر سفری سہولتیں طلباء کے وقت کی بچت، ذہنی سکون اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری کا باعث بنتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا زاکر نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ سہولیات کی فراہمی میں بھی ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔ نئی بس کا اضافہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیجسے طلباء و طالبات کی سہولت کے لیے فوری طور پر فعال کیا گیا ہے۔طلباء نے اس قدم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی اسی طرح سہولتوں میں اضافہ کرتی رہے گی تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بخوبی جاری رہیں۔



