سردار عتیق احمد خان کا منصوبہ سرسبز و ہنرمند کشمیرفوری بحال کیا جائے‘سمعیہ ساجد

مظفرآباد (محاسب نیوز)مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے دور میں شروع کیا جانے والا تاریخی منصوبہ سرسبز و ہنرمند کشمیرنہ صرف اس دور کی اہم ترین سماجی و معاشی اصلاحات میں سے ایک تھا بلکہ بے روزگاری کے خاتمے اور خواتین و نوجوانوں کو باوقار روزگار دینے کی ایک منظم کوشش بھی تھی، لہٰذا اس منصوبے کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ گھریلو خواتین، بے روزگار نوجوان، معذور افراد، ہنر سیکھنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں اور وہ سب افراد جو سرکاری نوکری کی دوڑ سے دور رہ کر باعزت طریقے سے روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں گھر بیٹھے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ سمعیہ ساجد نے یہ بات سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع مظفرآباد صباء کاظمی کی رہائشگاہ پر خواتین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کی، ان کے ہمراہ مسلم کانفرنس خواتین ونگ مظفرآباد ڈویژن کی صدر سیدہ مقصوم ظہور کاظمی،سٹی مظفرآبادمسلم کانفرنس خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مریم مبشر جہانداد بھی موجود تھیں



