مظفرآباد

یونائٹڈ ڈاکٹر ز فورم کی کا ل پر مطالبات کے حق میں احتجاج جاری لیا

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) یونائٹیڈڈاکٹر فورم کی کال پر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے ڈاکٹرز کا احتجاج جاری12روز گزرنے کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہ ہوسکی نہ ہی ڈاکٹرزکے احتجاج کا نوٹس لیا جاسکا۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو اوپی ڈیز بند ہونے سے علاج معالجہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہزاروں مریض روزانہ رلنے لگے۔ مریضوں کو کلینکس کا رخ کرنا پڑا جو مہنگا علاج نہیں کراسکتے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سپیشلسٹ ڈاکٹر ہسپتالوں سے دن بھر غائب رہتے ہیں اور تین بجے کے بعد پرائیویٹ کلینکس پر حاضر ہوجاتے ہیں۔ یونائٹیڈ ڈاکٹرز فورم نے مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔ چھ فروری سے مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر وقار اشرف بٹ، پی ایم اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹربشارت حیات، جنرل سیکرٹری راجہ منظور علی خان، ضلعی صدر پی ایم اے ڈاکٹرعامر اکرام ضلعی صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر بلال احمد،سیکرٹری یونائٹیڈڈاکٹر فورم ڈاکٹر ارشد راجہ ودیگر نے ایک بار پھر حکومت آزادکشمیر پر واضح کیا ہے کہ ہم کسی صورت اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل تک احتجاج موخر نہیں کریں گے چھ فروری سے مکمل ہڑتال کرینگے مریضوں کی مشکلات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو ارسال کردی ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button