آزادکشمیر میں ہیپاٹائٹس سی کیلئے سکریننگ شروع، 18کیسز رپورٹ

مظفرآباد(محاسب نیوز)بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد فاروق اعوان ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز(متعدی امراض)آزاد کشمیر، کی خصوصی ھدایت پر وزیراعظم پاکستان کا پروگرام برائے ملک سے ہیپاٹائٹس C کا خاتمہ پائلٹنگ کے پہلے مرحلہ پر 60 % سمپلنگ مکمل جبکہ HCV 18 کیسز رپورٹ ہوئے،متاثرہ مریضان کے PCR ٹیسٹ کیلئے سمپلنگ پراسز مکمل کرلیا گیاہے،ٹیموں کی کارکردگی لائق تحسین، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت عامہ(متعدی امراض) کے زیرِ اہتمام,, وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا پروگرام ملک سے ہپاٹائٹس C کا خاتمہ،، HCV پائلٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، مہم میں CDC ٹیکنیشنز/ہیلتھ ورکرز پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے ضلع مظفرآباد یونین کونسل کہوڑی/ٹاؤن اور اس کے مضافاتی،دورفتا دشوار گزار علاقہ جات پکڈم،سیلاں،بانڈی شوڑاں پچپء،کھوڑیاں،بشاش،بٹل،کھنیاں،مسلم آباد،ترھڑی،چھلہ پانی،راجپیاں،تمام چھوٹے بڑے قصبہ جات سمیت دیگر علاقوں میں 12 سال سے زائد عمر کے 1727 افراد کی HCV سمپلنگ کی گئی،اٹھارہ افراد میں سکریننگ کے دوران ہپاٹائٹس C کے مریضوں تصدیق ہوئی، جن کے PCR testing کیلئے مزید سمپلز حاصل کر لئے گئے ہیں،لیڈی ہیلتھ سپروائزر،ہیلتھ ورکرز کے بھرپور تعاون سے مہم مکمل ہوئی،اس موقع پر گزشتہ شام RHC کہوڑی میں ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پراگرس رپورٹس میٹنگ میں گفتگو کے دوران غلام فرید انٹومالوجسٹ/ فوکل پرسنHCV پائلیٹنگ،سردار محمد ریاض چغتائی سینئر آفیسر شماریات،سیدلیاقت حسین نقوی میڈیا کوارڈینیٹر،شاہجہان مغل انچارج سیکٹر مظفرآباد کا کہنا تھا، HCV پائلیٹگ پروگرام ہمارے لئے ایک چیلنج کی حثیت رکھتا ہے،الحمداللہ ہماری ٹیموں نے انتہائی مشکل حالات میں ثابت قدمی سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،



