مظفرآباد

پی پی آرگنائزر سردار مختار خان کا وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ آج شہر سجادیا گیا

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)دارالحکومت مظفرآباد میں آج پیپلز سیکرٹریٹ چنار ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے آرگنائزر سردارمختار احمدخان کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جارہا ہے۔ اس استقبالیہ جلسہ میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین سپیکر قانون ساز اسمبلی لطیف اکبر،وزراء حکومت پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنان اور حلقہ نمبر3سے پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ایک بڑا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔ جس پر چالیس لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے لیکر چنار ہاؤس تک راستوں کو پیپلز پارٹی کے جھنڈوں خیر مکتوبی بینرز سے سجاد دیا گیا ہے۔ شہرمیں وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ہولڈنگ بورڈ نصب کردیئے گئے ہیں۔شہر میں چل پہل کا سماں پیدا ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ترانے بجائے جارہے ہیں۔ چنار ہاؤس پیپلز سیکرٹریٹ کو سجاد دیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور انہیں جلوس کی شکل میں لایا جائیگا۔ جلسہ کی تیاریوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سردار مختار احمدخان امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر3کا یہ استقبالیہ مظفرآباد ڈویژن میں ایک بڑا ایونٹ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button