جماعت اہلسنت ضلع جہلم ویلی کے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

ہٹیاں بالا(بیورو رپورٹ)جماعت اہل سنت ضلع جہلم ویلی کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری، مرکزی جامع مسجد غوثیہ ندول شریف میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے ضلعی صدر مولانا قاری محمد عارف عباسی کی موجودگی میں پانچ مزید نومنتخب عہدیداران سینئر نائب صدر حافظ محسن ضیائی، نائب صدر قاری کبیر احمد،آرگنائزر مولانا عرفان احمد، ڈپٹی چیف آرگنائزر قاری شاہد محمود قریشی اور سیکرٹری مالیات ضمیر احمد قادری سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران جماعت کے اغراض و مقاصد کے مطابق عبادت الٰہی، عقیدہ ختم نبوت ﷺ، عشق رسول ﷺ، اتحاد امت، فروغِ علم دین اور خدمتِ انسانیت کے پیغام کو عام کریں، انہوں نے کہا کہ جماعت اہل سنت کا نصب العین ملک میں امن، اخوت اور رواداری کا فروغ اور نوجوان نسل کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے؛ قبل ازیں جامع مسجد سکندریہ میں ضلع جہلم ویلی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری ہوئی تھی، زعفران محمود چشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حافظ سید ظہور بخاری کوآرڈینیٹر، مولانا اجمل حسین اعوان ڈپٹی کوآرڈینیٹر، مولانا راجہ احتشام سیکرٹری نشر و اشاعت کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ امیر جماعت اہل سنت علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے مولانا قاری محمد عارف عباسی کی ضلعی سطح پر ہمہ گیر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی سے تنظیم مزید فعال ہوگی اور ضلع بھر میں دعوت و اصلاح کا پیغام منظم انداز میں پھیلے گا، جبکہ آستانہ عالیہ ندول شریف جامعہ غوثیہ گیلانیہ ضیاء العلوم ندول شریف کی دینی و تعلیمی کاوشوں کو بھی لائق تحسین قرار دیا تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اہل سنت آزاد کشمیر ملک و ملت کی اصلاح، عوامی خدمت، سماجی فلاح و بہبود، بین المذاہب ہم آہنگی، فرقہ واریت کے خاتمے اور نوجوانوں کی فکری تربیت کے لیے منظم اور فعال کردار ادا کرتی رہے گی، جبکہ ضلعی صدر قاری محمد عارف عباسی نے کہا کہ جماعت اہل سنت کے سرپرست اعلی صاحبزادہ پیر سید ارشد حسین گیلانی کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں کہ ہر موقع پر انہوں نے رہنمائی کی، انشاء اللہ امیر جماعت اہل سنت علامہ اسحاق نقوی اور سرپرست اعلی جماعت اہل سنت علماء و مشائخ صاحبزادہ پیر سید ارشد حسین گیلانی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ضلعی تنظیم قیام کے فوراً بعد عوامی رابطہ مہم، دینی اجتماعات، تربیتی نشستیں اور اصلاحی پروگرام ترتیب دے گی تاکہ دین اسلام کا پیغام محبت، برداشت اور خیرخواہی کے ساتھ عوام تک پہنچایا جا سکے۔اس موقع پر مدرسین جامعہ غوثیہ گیلانیہ ضیاء العلوم قاری فداء الرحمان، قاری ریافت حسین، قاری سید محمد عبدالباسط بھی موجود تھے۔




