مظفرآباد

تھانہ پولیس صدر کی منشیات و اسلحہ ناجائز کے خلاف مؤثر کارروائیاں

مظفرآباد(محاسب نیوز)تھانہ پولیس صدر کی منشیات و اسلحہ ناجائز کے خلاف مؤثر کارروائیاں،تھانہ صدر مظفرآباد کے ایس ایچ او چوہدری نوید الحسن نے ہمراہ نفری منشیات اور اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان وسیم ولد غلام قادر،ملک دلاور ولد غلام محمد،ملک منیر ولد قطب دین،محمد علی ولد محمد ریاض (ساکنان نلوچھی) کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس و گردہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دوسری کارروائی میں فیض احمد ولد محمد شفیق اعوان ساکنہ بیلہ نورشاہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرتے ہوے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے کارروائیوں پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او سمیت عملہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، منشیات اور اسلحہ کے خلاف مسلسل اقدامات کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button