مظفرآباد
عبدالماجد خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، خوراک کے ریکارڈ،کی جانچ پڑتال
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالماجد خان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ خوراک معہ سیکرٹریٹ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ چیئر کمیٹی نے محکمہ کو آڈٹ پیراجات کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹووز پر کمپلائنسز بہر صورت لازم ہیں، ایک ہفتہ کے اندر کمپلائنسز پی اے سی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں تا کہ صورتحال واضح ہو۔ محکمہ جات آغاز اجلاس ملٹی میڈیا بریفنگ کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز اپنے ہمراہ معاونین کی تعداد کم سے کم کریں۔محکمہ خوراک کی جانب سے ریکوری کے عمل پر کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکوری کے عمل میں تساہل ناقابل برداشت ہے،ریکوری کے عمل میں تیزی لائیں۔ڈی اے سی کے انعقاد کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی وقت کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی ڈسپلن کا قیام ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، قومی خزانے کے تحفظ کو بہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی عبدالماجد خان و ممبران کمیٹی چوہدری محمد اکبر ابراہیم،عاصم شریف بٹ، محترمہ تقدیس گیلانی ایم ایل ایز، سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم،ایڈیشنل سیکرٹری خوراک امان اللہ خان،ناظم خوراک عبدالحمید کیانی،ایڈیشنل سیکرٹری مالیات مفتی محمد سجاد،ڈی اے جی حسابات طاہر اقبال مغل، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سعید اللہ خان نیازی نے شرکت کی۔ سیکرٹری قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض سرانجام دیے۔کمیٹی آج بروز منگل محکمہ صحت کے ریکارڈ کی جانچ پڑ تال کرے گی۔




