مظفرآباد میں کشمیر بنے گا پاکستان ورکرز کنونشن کی بھرپورتیاریاں

مظفرآباد (محاسب نیوز) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ورکر ز کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے کانفرنسیوں نے لنگوٹ کس لیے، کارکنان نے ڈو ر ٹو ڈور رابطہ مہم تیز کردی، شدید سردی کے باوجود مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے کارکنان کی جو ش و خروش سے تیاریاں، مظفرآباد ڈویژن کے اندر مسلم کانفرنس کے سابق امیدوار ان اسمبلی، عہدیداران، کنونشن کی تیاریوں پر مشتمل کمیٹیوں کے اراکین بھی عوام رابطہ مہم میں مصروف ہیں، نیلم، ہٹیاں بالا، لیپہ ویلی، مظفرآباد سٹی کے علاوہ تمام یونین کونسل ہا ء میں کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے سینئر عہدیداروں شمیم علی ملک، چیئرمین سوشل میڈیا کمیٹی سمعیہ ساجد راجہ، چیئرمین انتظامیہ کمیٹی سید تصورعباس موسوی، چیئرمین مالیاتی کمیٹی سلیم اعوان، میر رضوان ارحمان ایڈووکیٹ، چیئرمین استقبالیہ کمیٹی سردار سجاد انور عباسی، شیخ مقصود احمد، سوشل میڈیا کمیٹی میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،خواجہ عنان احمد بلاجی، چیئرمین رابطہ کمیٹی سید یاسر علی نقوی ایڈووکیٹ، نسرین راجہ، چیئرمین میڈیا کمیٹی ہارون آزاد،یوتھ ونگ کے رہنما سکندر حبیب میر، ہارون عباسی ایڈووکیٹ ودیگر نے کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے،مسلم کانفرنس کے بغیر تحریک آزادی کشمیر نامکمل ہے، مسلم کانفرنس کا وجود ہی تحریک آزادی کو اجاگر کرناہے، پاکستان و مسلح افواج پاکستان نے ہر مشکل وقت میں کشمیری عوا م کا ساتھ دیا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان ورکرز کنونشن کے انعقاد مقصد نسل نو راہنمائی کرنا ہے، پاکستان کے بغیر کشمیری نامکمل ہیں ہماری منزل پاکستان ہے انھوں نے مذید کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہر مشکل وقت ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، مشکل وقت سیاسی پارٹیوں پر آتے رہتے ہیں، اصل کارکنوں کے پاؤں کبھی نہیں لڑکھڑاتے،آنے والا وقت مسلم کانفرنس کا ہے، مسلم کانفرنس ایک نظریات کا نام ہے، جونظریات سے ہٹ جاتے ہیں وہ مٹ جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کارکنان مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن میں جوش و خروش دیکھ محسوس ہوتا ہے و ہ قابل ستائش ہے، انھوں نے نظریاتی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ 19 جنوری بروز سموار دن گیارہ بجے گوجرہ روز مارکی میں منعقدہ ہونے والے ورکرز کنونشن کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ہونگے، اس موقع پر کارکنان ان کا شاندار استقبال کرینگے۔




