مظفرآبادمیرپور

میرپور‘ا مقدمہ قتل کا فیصلہ مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

میرپور (بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی 2021 کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نے سنا دیا مرکزی ملزم کو سزائے موت دیگر کو عمر قید اور جرمانے کا حکم،مستغیث کی جانب مقدمہ کی پیروی ممتاز ریاستی قانون دان راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور عبدالواحد عامر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی عدالت نے بہترین دلائل سے اتفاق کرتے ہوے ملزمان کو کڑی سزا سنا دی عوامی حلقوں کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق سال 2021کے مشہور مقدمہ قتل تھانہ نیو سٹی میرپور جسمیں ملزمان مختار وغیرہ نے گھر میں داخل ہو کر خورشید احمد (مقتول)کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جسکا ٹرائل سرکار بنام مختار وغیرہ عدالت ایڈیشنل ضلعی فوجداری میرپور میں زیرکار تھا اس کا چالان مقامی عدالت میں پیش ہوا تھا گذشتہ روز کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر چیف ملزم مختار عزیز سکنہ جنیال کو زیر دفعہ 302-b میں بطور تعزیر سزائے موت جبکہ مجرم رضوان کو زیر دفعہ 302-b میں 14سال سزا سنا دی جبکہ مجرم مختار کو زیر دفعہ 544-A میں 10لاکھ روپے معاوضہ بھی ورثاکو ادا کرے گا اور 15 ضمن 2 میں تین سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ ہر دو مجرمان کو زیر دفعہ 452 میں تین تین سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ ہر دو مجرمان کو زیر دفعہ 147,148,149 میں دو دو سال قید کی سزا بھی سنائی گئی مستغیث مقدمہ کی جانب سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،عبدالواحد عامرخان جرال ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کی جبکہ ملزمان کی طرف سے باؤ عبدالحمیدایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پیروی کی؎

Related Articles

Back to top button