تہاڑ جیل میں قید کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا گیا

نئی دہلی(کے پی آئی) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری حریت پسند خواتین رہنماآسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کے خلاف جعلی مقدمے میں سزا کا اعلان ہفتے کو ہوگا، نئی دہلی میں قائم بھارتی عدالت پہلے ہی آسیہ اندرابی فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھارت کے خلاف جنگچھڑنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر چکی ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت حریت پسند آوازوں کو کچلنے میں مصروف ہے۔ آسیہ اندرابی تنظیم دخترانِ ملت کی سربراہ ہیں انہیں جعلی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیاہے۔عدالت نے حریت پسند رہنماں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی قصوروار ٹھہرایا۔یہ مقدمہ بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے قائم کیا تھا، جس میں آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا۔ آسیہ اندرابی نے 1987 میں خواتین کی قیادت میں آزادی پسند تنظیم دخترانِ ملت کی بنیاد رکھی، جبکہ ان کے شوہر عاشق حسین بھی گزشتہ تقریبا تین دہائیوں سے بھارت میں من گھڑت مقدمات میں قید ہیں۔کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ان کی منصفانہ جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکتے۔




