مظفرآباد

ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد منہاس ریٹائرڈ‘ملازمین کاخدمات پر خراج تحسین

مظفرآباد(محاسب نیوز) نظامت اعلٰی تعلقات عامہ کی جانب سے کئی دہائیوں پر محیط شاندار اور مثالی خدمات سرانجام دینے والے ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین مہناس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک نہایت پروقار، باوقار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سیکرٹریز حکومت، محکمہ اطلاعات کے افسران و جملہ سٹاف نے شرکت کی اور راجہ امجد حسین مہناس کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف، سیکرٹری صنعت و حرفت سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا، ڈپٹی سیکرٹری سروسز فرخ ندیم تمنا، نائب ناظمین طارق جمیل درانی اور محترمہ قراہ العین شبیر، محکمہ کے افسران راجہ محمد سہیل خان، سید آصف حسین نقوی، خواجہ عمران الحق، خواجہ محمد حنیف، خضر حیات، راجہ عبدالباسط، سردار شمیم انجم، آصف علی نقوی، فہیم کیانی، چوہدری خورشید، ساجد نذیر، انچارج پی ٹی وی نیوز مظفرآباد راجہ عدیل احمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی اور راجہ امجد حسین مہناس کی خدمات کو شاندار الدین میں خراج تحسین پیش کیا۔ نظامت کے فرائض سینئر آفیسر اطلاعات راجہ محمد سہیل خان نے سرانجام دیے۔ تقریب میں محکمہ اطلاعات کے گزشتہ دنوں ریٹائر ہونے والے نائب ناظم سعد اللہ بھٹی اور نظامت تعلقات عامہ کے ملازم محمد یوسف شیخ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ امجد حسین مہناس ایک نہایت ذمہ دار اور قابل افسر رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی، دیانتداری اور ایمانداری سے ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ امجد حسین مہناس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور محکمہ ان کے تجربے اور رہنمائی سے بہت مستفید ہوتا رہا ہے۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریٹائرڈ سعد اللہ بھٹی اور محمد یوسف شیخ کی خدمات کی بھی تعریف کی۔سابق سیکرٹری اطلاعات و موجودہ سیکرٹری صنعت و حرفت سردار عدنان خورشید نے کہا کہ راجہ امجد حسین مہناس نے اپنی ملازمت کے دوران محکمہ اطلاعات میں ایک مضبوط اور مثبت کردار ادا کیا۔ راجہ امجد حسین منہاس نہ صرف ایک قابل اور محنتی افسر ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسران کی ریٹائرمنٹ اگرچہ ایک مرحلہ ہے مگر ان کی خدمات اور یادیں ہمیشہ ادارے میں زندہ رہتی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے ساتھ گزارا گیا وقت ان کے لیے اعزاز اور فخر کا باعث رہا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری اور خلوص سے ادا کروں۔ آج میرے لیے یہ لمحہ جذباتی بھی ہے اور یادگار بھی۔ میں اپنے تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کرے۔ محکمہ تعلقات عامہ کے نو تعینات سربراہ ناظم تعلقات تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا نے کہا کہ راجہ امجد حسین منہاس ایک نہایت محنتی، باصلاحیت اور فرض شناس افسر رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ادارے کی بہتری کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ امجد حسین مہناس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے راجہ امجد حسین منہاس کے ساتھ گزرے مختلف تجربات کا بھی ذکر کیا اور سعد اللہ بھٹی اور یوسف شیخ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سعد اللہ بھٹی نے کہا کہ دوران سروس انہیں محکمہ کے افسران و سٹاف کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس پر انکا شکرگزار ہوں، انہوں نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب میں نائب ناظم محترمہ قرات العین شبیر، محکمہ کے افسران راجہ محمد سہیل خان، سید آصف حسین نقوی، خواجہ عمران الحق، خضر حیات، راجہ عبدالباسط، سردار شمیم انجم، آصف علی نقوی، نے راجہ امجد حسین منہاس کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے افسران / ساتھیوں کی رہنمائی کی، ادارے میں مثبت ماحول کو فروغ دیا اور ہر ذمہ داری کو خلوص اور ایمانداری سے نبھایا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ راجہ امجد حسین مہناس جیسے قابل افسران کی خدمات محکمہ اطلاعات کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔تقریب کے اختتام پر نظامت اعلی تعلقات عامہ کی جانب سے راجہ امجد حسین منہاس، سعد اللہ بھٹی اور یوسف شیخ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی والی طویل زندگی عطا فرمائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی خوشیوں اور سکون سے بھر دے۔ تقریب سے اختتام پر محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے ریٹائر ہونے والوں کو یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی دئیے گئے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button