مظفرآباد

کشمیری عوام کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے‘فیصل راٹھور

چڑھوئی (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دورہ کوٹلی کے دوران صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سینیر پارلیمنٹیرین چوہدری محمد یاسین کی دعوت پر بوائز کالجگراؤنڈ چڑھوئی میں جلسہ عام سے خطاب کیا، سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے چڑہوئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیری لازم و ملزوم ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کا قیام ہی مسئلہ کشمیرپر رکھا تھا اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے، چوہدری یاسین پیپلز پارٹی کا بڑا نام ہے جن پر اہلیان چڑہوئی نے ہمیشہ انتخابات اور جلسوں میں بھرپور ساتھ دیا، آج وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی آمد پر اہلیان چڑہوئی نے شاندار والہانہ استقبال کیا اور میں دیکھ رہا تھا کہ ہر فرد کے چہرے پر رونق تھی، گزشتہ الیکشن میں چوہدری یاسین دو حلقوں سے الیکشن لڑھ رہے تھے یہ بہت مشکل تھا چونکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں ان کی مخالف تھیں ان نامساعد حالات میں چوہدری یاسین کو دونوں حلقوں میں عوام نے کامیاب کروایا اور پھر ضمنی انتخاب میں چوہدری عامر یاسین جو جیل میں تھے تو انہیں بھی کامیاب کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا۔اہلیان چڑہوئی زندہ دل بہادر اور وفا نبھانے والے لوگ ہیں ان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں میں جب بھی یہاں انتخابی مہم میں آیا اور عوام نے میرا بھی بھرپور برہم رکھا،اہلیان چڑہوئی نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی اور چوہدری یاسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے نوجوان وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا وزیر اعظم کا جو انتخاب کیا اس پر پوری ریاست کے عوام نے بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم فیصل راٹھور نے تھوڑے عرصے میں ریاست کے کاروبار حکومت کو جس انداز میں سنھبالا اور عوام میں اعتماد بحال کیا آزاد کشمیر میں جس انداز میں سیاسی سرگرمیاں شروع کیں اور امن و امان بحال رکھا یہ ان کی دانش مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے باعث آئندہ بھی پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بناء پر بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے گلی گلی جاکر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام دینا کہ کشمیری عوام کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے اور کشمیر کی طرف اگر کسی نے خطرات پیدا کیے تو کشمیری اور پاکستانی ملکر اسے ناکوں چنے چبائیں گے جس طرح حالیہ پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج پاکستان نے بھارت کے گھمنڈ اور غرور کو خاک میں ملایا اور آئندہ بھی مسلح افواج پاکستان کامیابیوں کی داستانیں رقم کرئے گی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ چڑہوئی جیالوں کا حلقہ ہے اور یہاں کے عوام نے سات الیکشنز جتوا کر پیپلزپارٹی سے اپنی والہانہ وابستگی ثابت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام پیپلزپارٹی نے کیے، ن لیگ اور مسلم کانفرنس ستر برسوں میں بھی نہ کر سکیں۔ بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ پندرہ لنک روڈز تعمیر کی گئیں۔ ملک میں جمہوریت، اداروں کے استحکام اور دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شکست میں پیپلزپارٹی کی میزائل ٹیکنالوجی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کوٹلی پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے اور کشمیر کے ساتھ پارٹی کا رشتہ محض سیاسی نہیں بلکہ محبت اور نظریے پر مبنی ہے۔ ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں ان کے درمیان موجود ہو گی ہمایوں خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے، عملی طور پر عوام کے مسائل حل کیے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر فتح پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی اور عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، کشمیر سے پیپلز پارٹی کا محبت کا رشتہ ہے۔

Related Articles

Back to top button