مظفرآباد
باغ‘ڈی ایچ کیو میں خاتون مریضہ کی موت، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

باغ (بیورو رپورٹ) وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اہسپتال باغ میں گزشتہ روز انجکشن کے بعد خاتون کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی میں انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہیں جو یہ تعین کریں گے کہ آیا خاتون کی موت ڈیلیوری کے بعد لگنے والے انجکشن سے ہوئی یا کسی دیگر طبی وجہ سے پیش آئی، ڈاکٹر، نرس یا اسٹاف کا قصور ثابت ہوا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم اگر موت فطری وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے تو ہم مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زندگی تو واپس نہیں دے سکتے لیکن وہ اپنے رویوں میں نرمی، اخلاق اور محبت کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔




