صحافی برادری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کرے‘مشتاق خان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے قائمقام امیر مشتاق خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ صحافی برادری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ہندوستان اور اسرائیل کشمیراور فلسطین میں بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کررہے ہیں،جمات اسلامی 5فروری پوری دنیا میں بھرپورا نداز سے یکجہتی کشمیرمنائے گی،شکست ہندوستان کامقدر ہے،کشمیریوں نے عملاقابض فوج کو شکست دے دی ہے،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب تحریک آزادی کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اسلام آباد، مظفر آباد گلگت نے کردار ادا کرنا ہے پاکستان سلامتی کونسل کا ممبر ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے میں لائے،حکومت پاکستان کشمیر کے لیے ایک نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے فارن ڈیسک منظم کرے،عالمی سطح پر جو بڑے ممالک ہیں ان کے ساتھ روابط بڑھا کر کشمیر کے لیے اقدامات کرائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے قائم مقام امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔




