مظفرآباد
بیرسٹر سلطان محمود کی وفات تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناقابل تلافی نقصان‘سردارعتیق
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کی سیاست کا درخشندہ ستارہ تھے، انہوں نے آزادجموں کشمیر کی تعمیر وترقی اور مسئلہ کشمیر کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کے اعتراف میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس تین روز تک اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اور ان کے صاحبزادے چوہدری یاسر سلطان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر وجمیل کی دعا ہے، دریں اثناء سابق صدرمسلم کانفرنس محمدشفیق جرال،سیکرٹری جنرل متحرمہ مہرالنساء،شمیم علی ملک،یوتھ ونگ کے چیئرمین عثمان علی خان،راجہ ظفر معروف،طاہراقبال،سمعیہ ساجدراجہ،میجر(ر)نصراللہ خان،چوہدری خضر حیات،عامرہ خانم، قاضی ظفر سید غلام مصطفی شاہ نقوی، ناہید، نسرین اخترراجہ،شیخ مقصوداحمد، سجادانور عباسی، سید یاسرنقوی،سیدتصورمصوی،ثقلین فداکاظمی،ہارون آزاد،سلیم اعوان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، آمنہ انورعباسی،ملک امان،راجہ تبارک علی،عرفان عباسی،خواجہ حنان پلہاجی،سکندرحبیب میر،چوہدری احمدالیاس ودیگرنے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمو چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ کااظہاکرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعاکی۔





