ایکشن کمیٹی میں شمولیت کا مقصد عوامی مسائل کا حل کرنا ہے، انجم بلال

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ریٹائرڈ چیف آفیسر و ممبر جموں وکشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجم بلال خان نے کہا ہیکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں شمولیت کا مقصد عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور ریاست کے تشخص کیلئے کردار ادا کرناہے سیاسی جماعتوں میں دوست احباب کی جانب سے شمولیت کی دعوت نے اس فیصلہ کو اجلت میں تبدیل کر دیا میری رائے میں سیاسی جماعتوں کے پاس نہ تو عوام کے مسائل کے حل کا موثر نظام نہیں رہا صرف اور صرف حصول اقتدار ہی واحد ویژن مقصد ہے دوسری جانب میری ساری سروس لوکل کونسل کے ان اداروں میں گزری ہے جو شہری اور دہی آبادی کو سیوک سروسز بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنے کے ذمہ دار ہیں میرے تجربہ کے مطابق اگر ان اداروں سے ان کی اصکل روح اور مقصد کے مطابق کام لیا جائے اور کے ٹیکسز کے نظام کو درست کرتے ہوئے اس میں سے لیکج کو ختم کر کے عوام مسائل کا حل کیا جائے تو جہاں ایک طرف یہ ادارے مضبوط ہو کر ایک بار پھر پانے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے تو ہاں حکومتوں کا آدے سے زیادہ بوجھ اٹھا کر عوام کے بنیادی مسائل کا حل بھی ہو جائے گا۔ جب اداروں کے اندر ایک محدود نظام کے اندر رہ کر عوام مسائل حل کرے او کسی بڑے کام کو نہ کرسکنے ی وجہ سے جو اضطراب اور مایوسی جنم لیتی ہے تو میں نے اپنے تجربہ اور اس بات کو جانتے ہوئے کہ ان اداروں کے پلیٹ فارم سے عائد شدہ ٹیکسز کے نظام کو موثر شفاف اور بحال کرتے ہوئے حکومت اور ان اداروں کے آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور انہی فنڈز کی بنیاد پر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بڑے مطالبہ عوامی بنیادی مسائل کا حل کیا جا سکتا ہے جس کا کامیاب تجربہ میں نے بحیثیت چیف آفیسر ضلع کونسل اس ادارہ کے شبعہ ٹیکسیشن کو موثر بنا کر اسکی ماہانہ آمدن میں سات سو فیصد اضافہ کیا تھا لیکن اس محدود سسٹم نے اولاََ تو مجھے بھاری نقد انعام سرٹیفکیٹ سے نوازہ اور اگلے ہی مرحلے پر کارکنوں کو نہ نوازسکنے کی پاداش میں مجھے تبدیل کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ میرا آج بھی موقف پر محکمہ آئندہ دنوں میں عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے عوام مسائل کے حل کیلئے جو خاکہ میرے زہن میں ہے اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع کونسل مظفرآباد کی آمدن میں بدرجہ ہاء اضافہ ممکن بنایا جائے گا۔



