مظفرآباد

یوتھ لون سکیم‘آزادکشمیر بھر سے 3ہزار درخواستیں موصول

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) وزیراعظم آزادکشمیر کے آزادکشمیر میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر سے سمال انڈسٹری کو 35ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 25ہزار براہ راست اور 10ہزار بذریعہ آن لائن جمع کرائی گئی ہیں سمال انڈسٹریز کارپویشن کے آفیسران وحید مغل، خالد عباسی، قاضی تنویر، صدیق احمد ودیگر نے مقررہ مدت میں عوام کو درخواستیں جمع کرانے کیلئے مظفرآباد میں باقاعدہ ڈیسک کی سہولت فراہم کی خواتین مرد حضرات نے اس پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے بھرپور شمولیت کی اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اس وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت 5لاکھ سے 20لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا جو بلاسود ہوگا۔ اور اے جے کے بنک شرائط پر پورا اترنے والوں کو قرضہ جاری کرنے گا۔ سمال انڈسٹریز کارپوریشن انتظامیہ قرضہ فارموں کی سکرونٹی کا عمل مکمل کر رہے ہیں جس کے بعد مکمل فارم اے جے کے بنک کو ارسال کیے جائیں گے اے جے کے بنک مکمل طور پر موقع پر جا کر تصدیق کے بعد قرضہ جاری کرے گا۔ وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت آزادکشمیر میں سمال انڈسٹریز اور کاروباری کے آغاز سے بیروزگاری خاتمہ ممکن ہو سکے نوجوان جو سرکاری روزگار حاصل نہیں کر سکے وہ اس قرضہ کے ذریعے اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button