بالاکوٹ کھنڈہ مٹی کوٹ بی ایچ یو میں ڈاکٹر نہ ہونے کے خلاف اہلیان علاقہ کا احتجاج

بالاکوٹ (بیوروررپوٹ بالاکوٹ کے علاقہ کھنڈہ مٹی کوٹ میں بی ایچ یو میں سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا انجکشن لگانے کے لیے بھی 4000روپے گاڑی کو بکنگ دینا پڑتی ہے وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ر بلال شاہد

او اور ڈی ایچ او مانسہرہ نوٹس لیں عوام کا مطالبہ گزشتہ روز کھنڈہ مٹی کوٹ کے درجنوں افراد نے پرامن احتجاج کیا انھوں نے کہا کہ بی ایچ یو میں تعینات ڈاکٹر کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر تبدیل کردیا جس سے علاقے کے ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یہاں پر سہولیات دینے کے بجائے چھینی جارہی ہیں ناظم حاجی محمد صدیق و سماجی ورکر محمد اشرف نے وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف ڈی سی مانسہرہ اور ڈی ایچ او مانسہرہ سے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر بی ایچ یو کھنڈہ میں ڈاکٹر سمیت دیگر سٹاف کو فوری طور پر تعینات کرکے عوامی مشکلات کو کم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کریں گے

مزید خبریں