ہری پور نویں محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی کا کمیشنر و ڈی آئی جی ہزارہ کا جائزہ

ہری پور(بیورو رپورٹ ) نو محرام الحرام کا مرکزی جلوس ہری پور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات ۔کمشنر ہزارہ عامر سلطان خان ترین اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔امن کمیٹی ،بازار انتظامیہ اور اہل تشیع اکا

رین کے ساتھ ملاقات کی ۔ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے پولیس افسران کو جلوس روٹس کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنانے اور الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دیں ۔ڈی آئی جی ہزارہ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ تمام جلوسوں اور مجالس کو پرامن طور پر منعقد کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ، علماء، امن کمیٹی، تاجر برداری و میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔ بعد ازاں کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی سی آفس میں قائم سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ڈی سی ہریپور عون حیدر گوندل نے سیکیورٹی کنٹرول روم اور جلوس روٹ پر نصب کیمروں و دیگر انتظامات کے حوالے سے افسران کو بریفنگ پیش کی۔ کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین و ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کے گئے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کو سراہا۔

مزید خبریں