ہری پور (ڈپٹی بیورو) *ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت عید الضحی کی آمد،امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اعلٰی سطح میٹنگ کا انعقاد۔* *عید الاضحی کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل، ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پراضافی ناکہ بندیوں کی ہدایات، اہم اور سیاحتی مقامات ،مویشی منڈیاں ،مساجد کی سیکورٹی کیلئے 700سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات ۔* ڈی پی او ہری پورسلیمان ظفر(PSP ) کی زیر صدارت عید الضحی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ می
سرکلز ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع بھر کے مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات ،مویشی منڈیاں ،مساجد کی سیکورٹی کیلئے 700سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کیے جائیں گے ۔ تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائیگی ۔عید الاضحی کی نماز کیلئے ضلع بھر کے بڑے مساجد اور عید گاہوں پر پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے علماء اکرم کے زریعے عوام الناس میں اگاہی بھی دیں ۔ عید الضحی کے موقع پر جرائم کی انسداد کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔حدود تھانہ میں گشتوں کو نظام کو بہتر بنائیں ۔سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی پوائنٹس کو موثر بنائیں۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں ۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us