مانسہرہ میں بنک ڈکیتی اسلحہ کی نوک پر ڈاکو ڈیڑھ کروڑ لوٹ کر فرار

مانسہرہ (اعجاز احمد جازی سے) ضلع مانسہرہ بینک ڈکیتوں کے لیے لاٹری بن گیا دوسری کامیاب واردات عیدسے قبل الائیڈ بینک چنار روڈ برانچ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی کامیاب واردات.نامعلوم ڈکیت اسلحہ کی نوک پر بینک عملہ کو یرغمال بنانے کے بعد ڈیڑھ کروڑ روپے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے شہر کی ناکہ بندی کے دوران بھی خاطرخواہ نتائج برامد نہ ہو سکے.پولیس نے مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے مختلف زاویوں پر

تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو بامسلح افراد موٹر سائیکل پر الائیڈ بنک چنار چنارروڈ برانچ پہنچے اور ہاتھوں میں اسلحہ لہراتے ہوئے بنک کے کےاندر داخل ہو گئے ایک شخص نے اسلحہ کی نوک پر بینک عملہ کو یرغمال بنایاجب کہ اس کا ساتھی بینک سے رقم اکٹھی کرنے میں مصروف ہو گیا دونوں با مسلح افراد بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے کے بعد اسلحہ لہراہتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے اعلی افسران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی ناکہ بندی کر دی تاہم پولیس کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ڈکیت گروہ کے چہرے ڈھکے ہوئے نہیں تھے تاہم پولیس ان کی شناخت کے لیے مختلف طریقہ کار اپنا رہی ہے اور نادرہ سے ان کا ڈیٹا لینے کی کوشش کی جا رہی ہے پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مختلف زاویوں پر تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا

مزید خبریں