بفہ پولیس پر حملے کا منصوبہ بنانے والے ملزمان گرفتار

بفہ (نمائندہ محاسب)تھانہ بفہ پولیس کو بفہ میرا میں زمینوں پر چوکیدار کو باندھنے کی جھوٹی اطلاع دے کر پولیس پارٹی پر باارادہ قتل فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اورتفتیش شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس کو جھوٹی اطلاع دی گئ کہ نیاز محمد خان سکنہ تتوال بفہ کی زمین

ں میں اس نے چوکیدار کو باندھ کر رکھا ہے۔جو اطلاع ملنے پر چوکیدار کی قانونی مدد کے لیئے پولیس پارٹی تھانہ سے روانہ ہوئ اور جب بفہ میرا پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے نہایت حکمت عملی سے ملزمان عمران ولد جانس خان سکنہ بفہ سے 1 کلاشنکوف ، عابد شاہ ولد شاد محمد سکنہ بفہ اڈہ سے 1 پستول 30 بور ، شکیل ولد وکیل سکنہ بفہ میرا سے 1 پستول 30 بور ، نیاز محمد خان ولد سلیمان سے 1 پستول 9MM اور متعدد کارتوس برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ میں کرکے تھانہ میں کھڑی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ بفہ میں اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئ۔

مزید خبریں