بفہ پکھل (عاشق خان تنولی )دس دن قبل کوہ ٹنگلائی بفہ کے جنگلات سے ملنے والی نعش کا معمہ حل ہو گیا ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کیڈٹ محمد حفیظ، ایس ایچ او تھانہ بفہ واجد خان اور انویسٹیگیشن آفیسر آصف خان نے دس دن کے اندر اندر مقتول محمد نواز ولد محبوب ساکنہ بیرکنڈ کے قاتل کو انتہائی باریک بینی سے انویسٹیگیشن کر کے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق مورخہ 29/02/2023 کو تھانہ بفہ کو اطلاع ملی کہ کوہ ٹنگلائی بفہ کے جنگل میں نامعلوم تشدد زدہ نعش پڑی ہے جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بفہ واجد خان بمعہ نفری کے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم
ر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔ دس دن کی مسلسل محنت کے بعد ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کیڈٹ محمد حفیظ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بفہ واجد خان اور انویسٹیگیشن آفیسر آصف خان نے ملزم امجد ولد امتیاز قوم اعوان ساکنہ ترنگڑی شیرپور کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل شنکیاری نے پریس کانفرنس کرتے ہے کہا ہم اپنے اس سرکل شنکیاری میں اس قسم کے جرائم پیشہ افراد کو برداشت نہیں کریں گے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کروائی عمل میں لائیں گئے معززین علاقہ جن میں بفہ کے مشر حاجی اسلم خان، چیرمین بفہ خورد امیر محمد خان، چیرمین بفہ میرا رحمان اللہ، چیرمین بانڈہ پیران ربیر خان، قاری امتیاز مجاہد، سید اعجاز شاہ، نعیم خان بفہ اور پکھل پریس کلب مانسہرہ کے صدر امان اللہ امجد اعوان، سرپرست اعلیٰ خالد ابرار ،جنرل سیکرٹری میاں احسان الحق، قدیر تنولی، سیماب علی، عزت اعوان، عاقب اعوان، عاشق خان تنولی ۔منیر اعوان نے ڈی اپس پی سرکل شنکیاری اور ایس ایچ او تھانہ بفہ بمعہ پورے سٹاف کو بہترین اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ تھانہ بفہ کا پورا سٹاف تمام جرائم پیشہ افراد جن میں ڈرگز مافیا، ٹمبر مافیا اور لینڈ مافیا اور دیگر ڈاکوؤں کے خلاف دن رات ایک کر کے ان سے عوام کو نجات دلائے گئیں۔