بٹل پولیس کی کارروائی لاکھوں روپے کی لکڑ سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

بٹل پولیس کی ٹمبر مافیا کیخلاف ایک اور کاروائی، قیمتی لکڑی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، محکمہ جنگلات تماشائی اچھڑیاں (نمائندہ محاسب) ایس ایچ او تھانہ بٹل کی ٹمبر سمگلنگ کے خلاف ایک اور کامیاب کاروائی کیری ڈبہ کے ذریعے گیارہ عدد نگ قیمتی لکڑ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ لکڑ سے بھری اس گاڑی کو SHO بٹل نے بٹل تھانہ کی ضروری کاروائی کے بعد مزید کاروائی کیلئے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا ہے جہاں محکمہ جنگلات ان گیاری قیمتی لگوں کی پیمائش کریں گے۔۔۔ ایس ایچ او اعجاز علی کے تھانہ بٹل میں تعینات

کے بعد ٹمبر سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ہے جو ان علاقوں سے دوسرے شہروں کو موٹر کار، کیری ڈبہ، ٹیوٹا ہا?یسٹ اور مزدا ٹرکوں میں سمگل کر رہے تھے اور کر رہے ہیں۔ جہاں پولیس کی ان سمگلروں کے خلاف کاروائیوں کو سراہا جا رہا ہے لیکن محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں درخت کٹ کر دوسرے شہروں کو سکمگل ہو رہے ہیں تو پھر آخر جنگلات میں جنگلات کے گارڈز، فاریسٹر، رینج آفیسر، اور جگہ جگہ فاریسٹ بیریر اور ساتھ میں مقامی چولی گارڈز کو ان کا علم کیسے نہیں ہوگا گاڑیوں کی گاڑیاں بھر کر جنگلات سے نکل کر مختلف علاقوں سے ہوتے ہو? فاریسٹ چیک پوسٹوں کو کراس کر کے اور پھر سی پیک پر چڑھ کر دوسرے شہروں کو پہنچ رہی ہیں۔۔۔۔اس کے علاوہ ریڈ سرکل جو کہ سڑکوں پر ان کی گشت اور چیکنگ ہوتی ہے لگتا تو ایسا ہی ہے کہ وہ بھی ناکام ہے۔ اسی وجہ سے تو روزانہ کی بنیاد پر گاڑیاں گزر رہی ہیں۔ تھانہ کی پولیس تو اپنی گشت کے دوران یہ کاروا?یاں کر رہی ہے لیکن محکمہ جنگلات کو اس پر سوچنا ہوگا کہ جنگلات سے یہ قیمتی درخت کاٹ کون رہا ہے اور پھر دوسروے شہروں کو سمگل کرنے والوں تک کیسے پہنچایا جا رہا

مزید خبریں