گورنمنٹ ہائی سکول دوگہ کے استاد محمد صادق ریٹائرڈ ہو گئے

مانسہرہ (کرائم رپورٹر )مانسہرہ اکتالیس سال علم کی روشنی بانٹنے والے ایس ایس ٹی گورنمٹ ہائی سکول دوگہ محمد صادق ریٹائرڈ ہو گئے ان کی ریٹائرمنٹ پر ہائی سکول دوگہ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ۔۔۔کا انعقاد کیا گیا ۔۔سبکدوش ہونے والے استاد کو مثالی انداز میں الوداع کیا گیا ۔اس مو قعہ پر خطاب کرتے ہوے پرنسیپل محمد ذاکر محمد ادریس ۔محمد عارف ۔محمد ارشد ایس ا

س ٹی جی ایچ ایس گڑ ھی حبیب اللہ ارشد صدیقی اور دیگر نے کہا کہ ماسٹر صادق حقیقی معنوں میں ایک بہترین اور شفیق انسان تھے ۔۔نصابی ۔ہم نصابی اور انتظامی طور پر انہوں نے سروس کے دوران شاندار خدمات سر انجام دیں ۔۔۔صرف ہائی سکول دو گہ میں انہوں نے چونتیس سال بچوں کو پڑ ھایا ان کے شاگردوں کی تیسری نسل بھی میٹرک کر چکی ھے ۔ان کی ریٹائرمنٹ محکمہ تعلیم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ھے ۔۔۔ان کے لگائے ہوے پودے پهلدار درخت بن چکے ہیں ۔۔اس موقع پر طلبہ نے مخلتف انداز میں اپنے شفیق استاد کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا اور ان کی رخصتی کو یادگار بنایا ۔۔۔محمد صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ۔۔میری خدمات ہمیشہ سکول اور بچوں کے لیے حاضر رہیں گی ۔آج ساتھیوں اور طلبہ نے جتنی عزت دی ھے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ھے

مزید خبریں