خان پور بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم جاری

خان پور (بیورورپورٹ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیل پوائنٹ خان پور پر 8500 روپے کی رقم کی وصولی بغیر کسی کٹوتی کے احسن طریقے سے جاری ہے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سیل پوائنٹ خان پور کے ایجنٹ عدنان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین میں یہ رقم ایسی دکانوں کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہے جہاں برانچ لیس بینک کا بورڈ لگاہوا ہوتا ہے ان دکانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک آئی ڈی جاری کی جاتی ہے ان دکانوں کو پوائنٹ آف سیل کہا جاتا ہے کسی خاتون کے لیے اس پروگرام سے رقم حاصل کرنے کےلیے تصدیق شدہ فہرست میں ہونا ،نادرا ڈیٹا بیس میں ہونے سمیت قومی شناختی کارڈ اور تسلیم شدہ فنگر پرنٹس ہونا لازمی ہے اس کے بعد انہیں متعلقہ دکان پر جانا ہو

ا ہے اور اپنے انگوٹھےکےنشان سے بائیومیٹرک تصدیق کروانا ہوتی ہے جس کے بعد تمام مراحل سے گزر کر انہیں رقم دی جاتی ہے ایک سوال کے جواب میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سیل پوائنٹ خان پور کے ایجنٹ عدنان خان نے بتایا کہ خواتین ہماری مائیں/بہنیں ہیں لیکن ان کو انتظار کروانا ہماری مجبوری ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم شناختی کارڈ پر چیک کرتے ہیں جن کی رقم آئی ہوتی ہے انہیں ہم انتظار کرنے کا کہتے ہیں کیوں کہ ڈکیتی جیسے واقعات سے بچنے کے لیے ہم لاکھوں روپے کی رقم اپنے پاس نہیں رکھ سکتے ہمارے پاس موقع پر رقم نہیں ہوتی ہمیں بنک سے رقم نکلوانے جانا ہوتا ہے جس کی وجہ سے جن خواتین کی رقم آئی ہوتی ہے ان کو انتظار کروایا جاتا ہے جبکہ رقم دیتے ہوۓ ساتھ باقاعدہ رسید دی جاتی ہے جس پر رقم وصول کرنے والی خاتون کا نام، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر معلومات درج ہوتی ہیں سیل پوائنٹ خان پور کے باہر مرد و خواتین کے رش کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ ان میں زیادہ وہ خواتین ہوتی ہیں جنہوں نے صرف اپنے شناختی کارڈ چیک کروانے ہوتے ہیں چیک کروانے کے باوجود بھی جن خواتین کی رقم نہیں آئی ہوتی وہ پھر بھی سیل پوائنٹ خان پور پر کھڑی رہتی ہیں جس کی وجہ سے خواتین کا رش لگ جاتا ہے خان پور سیل پوائنٹ ایجنٹ عدنان خان نے مزید بتایا کہ کچھ دوکانوں پر رقم حاصل کرنےوالی خواتین سے کمیشن کے نام پر 100 یا 200 روپے کی رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے یہ مطالبہ غیرقانونی ہوتا ہے اس پروگرام میں ایسا کوئی کمیشن مقرر نہیں ہے ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیل پوائنٹ خان پور پر 8500 روپے کی رقم بغیر کسی کٹوتی کے دے رہیں ہیں

مزید خبریں