آرمڈ سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین نے ملک اور قوم کی خدمت کے لیے پیشہ وارانہ فرائض اورجو خدمات سرانجام دی ہیں،چوہدری امجد اقبال

میرپور (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبا ل نے کہا ہے کہ آرمڈ سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین نے ملک اور قوم کی خدمت کے لیے پیشہ وارانہ فرائض اورجو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔آرمڈ سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین اب بھی ہما وقت ملک اور قوم کی خدمات کے لیے تیار رہتے ہیں جب بھی کوئی ہنگامی صورتحال ہو تو ریٹائرڈ ملازمین فوری اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیتے ہیں۔آرمڈ سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو سول سروس میں کسی بھی ادارے کے متعلق کوئی مسئلہ یا مسائل ہوں تو جملہ ادارے ترجی

بنیادوں پر انھیں حل کریں گے اور ان کی ہر ممکن مشکلات میں کمی لائیں گے۔ڈپٹی کمشنر آفس سمیت دیگر اداروں میں بھی ریٹائرڈ ملازمین کی عزت و نفس کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرمڈ سروسز بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ سیکرٹری آرمڈ سروسز بورڈ محمد اقبال نے ریٹائرڈ آرمڈ سروسز بورڈکے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز دیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی راجہ اظہر اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین،ڈی ایف او راجہ عمران شفیع،ڈی ای او نثار احمد چوہدری مختلف محکموں کے افسران اور آرمڈ سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کہاکہ ریٹائر ڈ آرمڈ سروسز کے ملازمین کی خدمات قابل تحسین ہیں۔انھوں نے ملک اور قوم کی جو خدمت کی ہے اس پرساری قوم کو فخر ہے۔آرمڈ سروسز بورڈ کے دفاتر کے لیے مکانیت،بجلی،پوسٹ آفس میں پنشنروں کے مسائل،ریٹائرڈ ملازمین کی سول سروس میں تقرریوں سمیت جملہ معاملات میں جو بھی معاونت ہوئی تحت قواعد وہ پوری کی جائے گی۔

مزید خبریں