مظفرآباد (میر بشارت حسین سے) حکومت خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اسی بناء پر سٹیٹ کمیشن آف دی سٹیٹس آف ویمن کی ترقیاتی سکیم کو جون 2024ء تک بڑھا دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی محترمہ نثارہ عباسی نے بدھ کے روز سٹیٹ ویمن کمیشن کے 8 ویں سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، خواتین کے مسائل کو اسمبلی فلور سمیت دیگر فورمز پر اجاگر
رنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، انہوں نے چیئرپرسن سٹیٹ ویمن کمیشن محترمہ ریحانہ خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے مختصر عرصہ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف خواتین کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچایا بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین پر ہونے والے مظالم کو دنیا بھر کے ایوانوں تک پہنچایا۔ کمیشن کی چیئرپرسن ریحانہ خان اور ممبران نے کمیشن کی اہمیت کے پیش نظر ترقیاتی سکیم کو نارمل میزانیہ پر منتقل کرنے کی اہمیت پربھی زور دیا۔ اجلاس سے چیئرپرسن سٹیٹ ویمن کمیشن محترمہ ریحانہ خان اور ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ اکرام الحق نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں رابعہ گیلانی، اے آئی جی کامران علی، تنویر احمد ڈپٹی سیکرٹری قانون، محکمہ مالیات سے شمیم راٹھور، محکمہ صحت عامہ سے شفق ملک، مریم کشمیری، راحت فاروق ایڈووکیٹ، مونا شاہ سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی اور محکمہ ترقی نسواں کے ملازمین کے عزیز واقارب کی وفات اور یونان میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us