حویلیاں( بیورورپورٹ ) مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کا جواب ووٹ کی پرچی سے دیں گے،تحصیل حویلیاں مسلم لیگ ن کے شیروں کا گھر ہے،6 اگست ملک طلحہ آصف کی تاریخی کامیابی کا دن ہوگا ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ،امیدوارتحصیل چیئرمین ملک طلحہ آصف،چیئرمین ملک قمر حسن،حاجی وزیر گل تنولی اور دیگر نے تنکی گاؤں
میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تحصیل چیئرمین کے لئے ملک طلحہ آصف جیسے پڑھے لکھے اور جرات مند نوجوان کو دیا ہے جو خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں نکل آیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی اور میں نے پسماندہ علاقوں میں بڑے منصوبے دیئے ہیں جن سے عوام کے بنیادی مسائل کم ہوئے ہیں امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں ملک طلحہ آصف نے کہا کہ 6 اگست کو کامیابی کے بعد یونین کونسل مہمندہ سمیت تحصیل حویلیاں کے تمام پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر گاؤں تنکی کے عمائدین آور نوجوانوں نے ملک طلحہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us